کورونا وبا؛ مزید 68 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1838 ہوگئی

  • June 5, 2020, 4:23 pm
  • COVID-19
  • 186 Views

اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور گزشتہ ایک دن میں مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اس طرح ملک میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 33 ہزار 536 اور پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 890 ، بلوچستان میں 5 ہزار 582، اسلام آباد 3 ہزار 946، آزاد کشمیر میں 299 اور گلگت بلتستان میں 852 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں 31 ہزار 198 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 68 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی ہے جب کہ ایک ہزار 295 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔