پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا، انہیں کیا بیماری ہے؟ مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

  • June 8, 2020, 12:06 am
  • COVID-19
  • 447 Views

پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کو طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔ انہیں پہلے سے ہی کورونا کی شدید علامات کا سامنا تھا تاہم اتوار کے روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کورونا کی وجہ سے روبینہ اشرف کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے اہلخانہ نے پاکستانیوں سے لیجنڈری اداکارہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔