ملتان، نشتر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

  • June 8, 2020, 10:17 am
  • COVID-19
  • 145 Views

ملتان نشتر اسپتال میں کورونا سے پہلی لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں، ڈاکٹر غزالہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں۔

نشتر اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارشد کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سینئر ڈاکٹر غزالہ کئی دنوں سے آئی سی یو میں زیرعلاج تھیں، وہ نشتر یونیورسٹی میں فارما کالوجی کی پروفیسر تھیں۔

ڈاکٹر غزالہ کو اچانک ہی بخار اور کھانسی کا حملہ ہوا جس کے بعد انہیں نشتر اسپتال آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ڈاکٹر غزالہ کی تین بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک بیٹی ڈاکٹر جبکہ دو بیٹیاں ابھی زیر تعلیم ہیں۔

واضح رہے کہ نشتر اسپتال کے آئی سی یو میں 61 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں ، جبکہ اسپتال میں کورونا سے 75 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔