سنتھیا رچی کے پاسپورٹ اور سفری ریکارڈ کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

  • June 8, 2020, 4:43 pm
  • National News
  • 127 Views

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کے پاسپورٹ کی نقل اورپاکستان آنے کا سفری ریکارڈ منظر عام پر آگیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی دو مختلف پاسپورٹس پر 52 دفعہ پاکستانیں آئیں۔ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کا پہلا پاسپورٹ 9 دسمبر 2008 کو جاری ہوا جب کہ امریکی حکام نے سنتھیا رچی کا آخری پاسپورٹ 18 جولائی 2018 کو جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی پاکستان میں پہلی بار 9 نومبر 2009 کو آئیں، صرف 3 دن قیام کے بعد 12 نومبر کو کراچی سے ہی واپس روانہ ہوگئیں۔سنتھیا رچی کے پاسپورٹ پر موجود معلومات کے مطابق پاسپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی امریکی ریاست لوئیزیانہ میں 22 اپریل 1976 کو پیدا ہوئیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 10 سال سے قیام پزیر امریکی خاتون سنتھیا رچی نے چند روز قبل پہلے پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کیے اور پھر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدو شہاب الدین پر دست درازی کے الزامات عائد کیے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے