وفاقی وزیر شیخ رشید میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

  • June 8, 2020, 4:44 pm
  • COVID-19
  • 138 Views

وفاقی وزیر شیخ رشید بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے۔کئی سیاست دان اب تک مہلک وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔کورونا وائرس نے اب پاکستان کے سینئیر سیاست دانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید احمد کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہے تاہم وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکرونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا۔
جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ۔ترجمان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جس کے بعد ان کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خود کوگھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک ایماندار، اہل اور قوم کا درد رکھنے والے قابل اور وفا شعار انسان ہیں۔کورونا سے متاثرین کی بڑھتی تعداد نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام متاثرہ افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔