پاکستان میں ابھی کورونا وائرس کا بدترین وقت آئے گا، اس کے بعد یہ وبا ختم ہونا شروع ہو گی

  • June 8, 2020, 4:45 pm
  • COVID-19
  • 210 Views

پاکستان میں ابھی کورونا وئرس کا بدترین وقت آئے گا۔ ملک بھر میں جاری کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشر لقمان نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں وبا کا خاتمہ تب تک شروع نہیں ہو گا جب تک پاکستان میں کورونا کا بدترین وقت نہیں آ جاتا، جو ابھی آنا باقی ہے۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وبا کے پھیلنے کی وجہ ہماری عوام کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، اگر احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر تک مریضوں کی تعداد لاکھوں میں چلی جائے گی۔ مبشر لقمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ہمارے ہاں مریضوں کی تعداد جتنی بتائی جا رہی ہے، وہ کم ہے، ہمارے ہاں مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، ان کا اندازہ صرف اس لئے نہیں لگایا جا رہا کیونکہ ہمارے ہاں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بہت کم ہے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں حیران کن حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اگر مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو آج اب تک کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2067 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103671 تک پہنچ گئی ہے۔
بڑھتے ہوئے مریضوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور حکومت کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ تا ہم اس حوالے سے دوسری جانب تجزیہ نگار مبشر لقمان نے انکشاف کر دیا ہے کہ پاکستان میں ابھی کورونا وائرس کا بدترین وقت آئے گا، اس کے بعد یہ وبا ختم ہونا شروع ہو گی۔