بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،دونوں پائلٹ ہلاک

  • June 8, 2020, 4:46 pm
  • World News
  • 166 Views

بھارتی ریاست اڑیسہ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے گرنے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) کو ایک اور دھچکا لگ گیا،دو پائلٹ طیارہ حادثے میں جان کھو بیٹھے۔بتایا گیا ہے کہ دو سیٹر طیارہ اڑیسہ کے ضلع ڈھنک کنال میں گر کر تباہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک ٹرینی پائلٹ اور اس کا انسٹرکٹر ہلاک ہوگیا۔
اس واقعے کے بعد دونوں پائلٹوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔طیارہ بیرسالہ میں گورنمنٹ ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (جی اے ٹی آئی) پر گر کر تباہ ہوا۔پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جب کہ حادثے سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔



گذشتہ ماہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ پنجاب میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔س حوالے سے مقامی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں صبح 10 بج کر 30 منٹ پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے طیارہ مگ 29 کرنے کی اطلاع دی جس کے بعدپولیس فوراََموقع پر پہنچ گئی۔اس سے قبل فروری میں بھی بھارتی پنجاب میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ونگ کمانڈر ہلاک ہو گیا تھا۔
اس واقعے میں دو کیڈٹ زخمی ہو گئے تھے جبکہ بھارتی فضائیہ نے ا س معاملے پر مکمل انکوائری کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ بھارتی فضائیہ میں اس طرح کے واقعات پہلےبھی پیش آتے رہے ہیں۔ 16 نومبر کو بھارت کا ایم آئی جی ٹرینر طیارہ گوا کے ایک گاؤں کے باہر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ریاست کے دارالحکومت پنجی سے 15 کلومیٹر دور ورنا کے مضافات میں طیارہ ایک پتھریلی سطح پر گر کر تباہ ہوگیا تھا اور پائلٹ نے آبادی والے علاقوں سے دور طیارے کی نشاندہی کرنے پر ایک بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا تھا۔
تب بھی دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل آئے تھے۔ اس کے علاوہ نومبر 2019 میں بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا جب بائیں انجن میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پرندوں کے نشانے کی وجہ سے طیارے کے دائیں انجن میں آگ لگ گئی۔ اس سے قبل جنوری 2018 میں ایک اور مگ 29 ک طیارہ گوا میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ رن وے سے ہٹ گیا اور آئی این ایس ہمسہ اڈے کے اندر گر کر تباہ ہوگیا۔