ایس اوپیزپرعمل نہ کیا توٹرانسپورٹ بند کردی جائیگی،بلوچستان حکومت

  • June 8, 2020, 4:48 pm
  • COVID-19
  • 142 Views

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پاپندی عائد کردی جائے گی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولا گیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کو جلدی اس لیے نہیں کھولا کہ کرونا کے پھلنے کا خدشہ تھا۔ ٹرانسپورٹ کے نمائندے رابطے میں تھے اگر ٹرانسپورٹر نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو رعایت واپس لینگے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی طرح ٹرانسپورٹرز کو بھی مشروط اجازت دی گئی ہے کہ ٹیکسی میں صرف 3 سواریوں کی اجازت ہوگی، 18 سیٹر وین میں صرف 10 سواروں کی اجازت ہوگی۔ تمام محکمے پابند ہیں کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے کوائف شیئر نہ کریں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بارے میں واضح پالیسی بنائی جائے۔

صوبے کے اعداد و شمار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب تک 31 ہزار ایک سو ٹیسٹ لئے گئے، کرونا وائرس کی شرح اکیس فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ لیکن لوگ صحت یاب بھی ہورہے ہیں ، بلوچستان میں دو ہزار تین سو افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، گھروں میں لوگوں کو سہولیات دینے کا طریقہ کار بنا رہے ہیں، 4035 افراد گھروں میں آئیسو لیٹ ہیں، وینٹی لیٹر پر کوئی مریض نہیں ہے۔

لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں 1993 لوگ کرونا کا شکار ہوئے ہیں، آئندہ بجٹ کا فوکس صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ہوگا، وفاقی حکومت تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے معاونت کرے بلوچستان کے 31 اضلاع میں کورونا پھیل چکا ہے، عوام کے تعاون کے بغیر کرونا کی وبا کا مقابلہ ممکن نہیں۔ عوام کرونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، حکومت نے پلازمہ تھراپی کا سلسلہ شروع کردیا ہے، 4 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ٹرانسپورٹ سے متعلق انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد ایس او پیز کے پابند ہیں ایس او پیز پر عمل نہ ہونے522 افراد کے خلاف مقدمہ کیا گیا ہے، جب کہ 34 لاکھ کے جرمانے بھی کئے جاچکے ہیں۔ حکومت تعلیمی اداروں کو ابھی نہیں کھول رہی، کرونا وائرس سے