فیصل سبزواری، اہلیہ، بیٹیاں اور والدین کرونا کا شکار

  • June 8, 2020, 4:51 pm
  • COVID-19
  • 347 Views

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فیصل سبزواری، اہلیہ، دو بیٹیاں اور والدین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری اور ان کے اہل خانہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، فیصل سبزواری، اہلیہ، 2 بیٹیوں اور والدین کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔

فیصل سبزواری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ گزشتہ دنوں ان کے والدین، اہلیہ اور 2 بیٹیوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کے بعد آج ان کے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ان کی ایک بیٹی اور دوسری بیوی (ٹی وی اینکر) مدیحہ نقوی کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔


فیصل سبزواری نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی درخواست کی ہے کہ خدارا احتیاط کریں اور محفوظ رہیں، اسپتالوں میں جگہ کی کمی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ کئی روز سے قرنطینہ میں رہیں۔