نجی تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کی سفارش کروں گا

  • June 9, 2020, 3:14 pm
  • Education News
  • 127 Views

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو ایس۔ او۔ پیز کے ساتھ مرحلہ وار کھولنے کی سفارش کروں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک 20رکنی وفد سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایپسما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان نے کی۔
ملاقات میں چوہدری خالد محبوب، چوہدری عطائالرحمن، عامر انور، عثمان گل، شیخ قمر احمد، راجہ ثنائاللہ، عاشق انجم، امجد خان، عاطف عزیز، صفدر حسین، عمران اعوان، زاہد اقبال بٹ، ظہیر بلوچ اور صابر جمیل کے علاوہ ایسوسی ایشن کے دیگرممبران شامل تھے۔ اس دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں میٹرک، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ایئر کلاسز شروع کرنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منظوری لی جائی گی۔
ایپسما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد نے غلام سرور خان کو نجی تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے اور ریلیف پیکیج دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کے مسائل کا ادراک بھی رکھتے ہیں اور کورونا سے متاثر ہونے والے شعبوں کا درد بھی محسوس کرتے ہیں اور انھیں ریلیف بھی دینا چاہتے ہیں۔
اسی لیے انہوں نے بارہا اس بات کو دہرایا ہے کہ وہ مرحلہ وار ایس۔ او۔ پیز کے ساتھ تمام شعبہ جات کو کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر تعلیمی ادارے کھولے گئے تو اساتذہ کرام ایس اوپیز پر بہتر عملدرآمد کریں گے انھوں نے کہا کہ ایپسما اپنے چیدہ چیدہ مسائل کوتحریری شکل میں مجھیلکھ کر دیاور میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ایپسما کے ذمہ داران کی اپنی موجودگی میں میٹنگ کروا کر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منظوری لینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا