آئی ایم ایف پاکستان بجٹ مذاکرات کا تیسرا دور، تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق

  • June 10, 2020, 10:45 am
  • Business News
  • 249 Views

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان بجٹ مذاکرات کاتیسرادورکامیاب ہوگیا۔پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات میں تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

اکتوبر 2020ء تک بجلی اور گیس بھی مہنگی نہیں ہوگی، بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر اتفاق ہو گیا۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نان ٹیکس آمدن بڑھائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیف پر بھی آمادگی ظاہرکردی جبکہ بجٹ خسارہ پر قابوپانےکےلیےمتبادل آمدن پربھی اتفاق ہوگیاہے۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو ہدف میں کمی پر بھی رضامندی ظاہر کر دی اور آئندہ مالی سال کے لیے 5100 ارب روپے سے کم کر کے 4900 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروضی حالات کے پیش نظرآئی ایم ایف 30 ستمبر تک شرائط نرم رکھے گا، آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرادی گئی کہ وفاقی حکومت سٹیٹ بینک سےقرض بدستور منجمد رکھے گی۔

پاکستان موجودہ قرض پروگرام پرکاربند رکھےگا، موجودہ قرض پروگرام کی بیشترشرائط اکتوبرکےبعدپوری ہوں گی۔ذرائع کےمطابق بجلی،گیس کی قیمتیں برقراررکھنے پرخسارہ اندرونی ذرائع سے پورا کیا جائے گا، کمپرومائز فارمولے کے تحت خسارے پورے کرنے کیلئے نان ٹیکس آمدنی کا سہارا لیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیف پر آمادگی کا اظہار اور بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ قرض پروگرام کی بیش تر شرائط اکتوبر کے بعد پوری ہوں گی۔ پاکستان موجودہ قرض پروگرام پر کاربند رکھے گا۔