پمپ مالکان مقررہ نرخوں پرتیل کی مصنوعات فروخت کریں اور حکومت کی طرف سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف لوگوں تک پہنچائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

  • June 10, 2020, 11:22 am
  • National News
  • 138 Views

پمپ مالکان مقررہ نرخوں پرتیل کی مصنوعات فروخت کریں اور حکومت کی طرف سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف لوگوں تک پہنچائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پمپ مالکان و ملازمین کو تنبیہ کی کہ وہ مقررہ نرخوں پرتیل کی مصنوعات فروخت کریں اور حکومت کی طرف سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف لوگوں تک پہنچائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں آئے ہوئے عوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عوامی نمائندوں نے صوبائی وزیر داخلہ سے شکایت کی کہ جب سے وفاقی حکومت نے پیٹرول کے نرخ میں کمی کیا ہے پمپ مالکان کی جانب سے پٹرول کی قلت کی گئی ہے اس ذمے میں صوبائی حکومت ایکشن لے اور عوام کو ریلیف پہنچاے صوبائی وزیر داخلہ نے عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے پمپ مالکان کو خبردار کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ بعض فلنگ سٹیشنوں سے متعلق شکایت ملی تھی کہ وہ وافر مقدار میں  پٹرول موجود ہونے کے باوجودفروخت نہیں کررہے تاکہ مصنوعی قلت برقرار رہے پیمپ مالکان کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ عوام کو لوٹنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرکے اور سرکاری نرخ نامہ پر پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی آئندہ جو بھی ملوث پایا گیا موقع پر مزکوہ پمپ مالک کو گرفتار اور پٹرول پمپ کو سیل کر دیا جائے گا وزیر داخلہ بلوچستان نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ جہاں کئی بھی زائد قیمت پر پیٹرول و ڈیزل کو مقرہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والوں کی نشاندی کرے اسی وقت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔