بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر شوہر نے بے وفائی کا الزام لگا دیا

  • June 10, 2020, 3:31 pm
  • COVID-19
  • 224 Views

بیوی میں کورونا کی تصدیق کے بعد شوہر نے اہلیہ پر بے وفائی کا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع بھارت کے علاقے وجئے پورہ میں پیش آیا ہے جہاں خاوند کے بعد بیوی میں بھی کورونا کی تصدیق کے بعد شوہر نے اپنی ہی اہلیہ پر بے وفائی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیوی کو بھی اسی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں اس کا شوہر موجود تھا تو اس پر شوہر غصے میں آگیا جس پر اس نے بتایا ہے کہ مجھ میں کورونا وائرس کی تصدیق سے 2 ہفتے پہلے تک میں اپنی بیوی سے بالکل رابطے میں نہیں تھا، وہ اپنے کسی ناجائز تعلقات کی وجہ سے متاثر ہو گئی ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اہلیہ کو قرنطینہ سیںٹر میں دیکھنے کے بعد شوہر اس پر چلایا اور خوب غصہ کیا، لیکن جب بعد میں ڈاکٹروں نے بھارتی شہری کو اس بیماری کی نوعیت اور اس کے منتقلی کے طریقے کے بارے میں بتایا تو شوہر نے اپنی بیوی سے فوری طور پر معافی مانگ لی جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آ گئی۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تقریباََ پرملک اس کا شکار ہو گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت بھی اس وقت کورونا کا مرکز بن چکے ہیں جس کے بعد اس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ابھی تک دنیا بھر میں 73 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں عجیب واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں جیسا کہ یہ واقع پیش آیا ہے جس میں میاں بیوی میں کورونا کی تصدیق کے بعد شوہر نے اہلیہ پر بے وفائی کا الزام عائد کر دیا ہے، تا ہم بعد میں شوہر نے بیوی سے معافی مانگ لی تھی۔ بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ابھی تک 2 لاکھ 77 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 7 ہزار 745 افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔