والدین نے سرجری کے ذریعے اپنے بیٹے کا جنس تبدیل کر دیا

  • June 11, 2020, 2:20 pm
  • Political News
  • 512 Views

پاکستانی والدین نے سرجری کے ذریعے اپنے بیٹے کا جنس تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آیان کی پیدائش لاہور کے سروسز ہسپتال میں ہوئی تھی جہاں اسے ڈاکٹروں نے لڑکا قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے والدین کا کہنا تھا کہ پیدائش کے وقت ایان ایک لڑکا تھا، لیکن جب گھر آئے تو والدہ نے محسوس کیا کہ یہ مکمل لڑکا نہیں ہے جس کے بعد اس کی جنس تبدیل کر کے اسے لڑکی بنا دیا گیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایان کی والدہ نے بتایا ہے کہ ہمیں ہسپتال میں بتایا گیا کہ آپ کے ہاں بیٹا ہوا ہے، لیکن جب ہم گھر آئے تو ہمیں اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ لڑکا نہیں ہے، اس میں جنسی خصوصیات لڑکیوں سے مماثلت رکھتی تھیں۔ والدہ نے بتایا ہے کہ اس کے بعد ہم نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے رابطہ کیا جس کے بعد ابتدائی طور پر پہلے ایان کو ادویات دی گئیں لیکن بعد میں ہم نےباہمی مشاورت کے بعد سرجری کے ذریعے اس کا جنس تبدیل کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

والدہ نے مزید بتایا ہے کہ ایان اب لڑکیوں جیسی خواہشات کا ہی اظہار کرتی ہے۔ ہم سے چوڑیاں مانگتی ہے، لڑکیوں والے کپڑے اور دیگر میک اپ کے سامان کی خواہش کا اظہار کرتی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ اللہ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے کیونکہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔
والدہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آیان کا میڈیکل چیک اپ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، ڈاکٹروں نے ابھی تک ادویات کا مشورہ دیا ہے جو لگاتار استعمال میں آ رہی ہیں۔ والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی ایان کا ایک اور علاج ہونا باقی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آیان کا لیزر ٹریٹمنٹ ہو گا جس سے اس کے چہرے پر بال آنا بند ہو جائیں گے۔ تاہم ابھی اس کے لئے اسے دوائی دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ والدین نے بتایا ہے کہ ہم نے بیٹے کا نام ایان رکھا تھا، تا ہم بیٹے کو بیٹی میں تبدیل کرنے کے بعد بھی اس کا نام آیان ہی ہے، ہم نے نام تبدیل نہیں کیا۔