ملک میں آئندہ 3 دنوں میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیرپیٹرولیم کا دعویٰ

  • June 11, 2020, 2:20 pm
  • Business News
  • 107 Views

پیٹرول بحران کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں آئندہ 3 دنوں میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ بات کرتے ہوئے عمر ایب کا کہنا تھا کمپنیوں نے مافیہ بنایا ہوا ہے، 30 فیصد پیٹرول کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا ہے، 10 دن کی سپلائی اب بھی موجود ہے، مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہا، ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پہلی بار کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ اگر عدالت میں ہونے والی سماعت کی بات کی جائے تو جسٹس قیصر رشید اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔
جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ عوام تکلیف میں ہے، بے فائدہ میٹنگز کی جا رہی ہیں، فارمل کمیٹی اور کمیشن نہیں چاہتے، توجہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی تکلیف کو کم کریں۔

اس موقع پر عدالت نے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ عوام کی تکلیف کا مدوا کریں۔ تا ہم عدالت کے حکم کے بعد وفاقی وزیر نے بھی دعویٰ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ 3 دنوں میں پیٹرول کی صورتحال بہترہو جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں جاری پیٹرول بحران پر بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا کرنے کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا ہاتھ ہے۔
بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول بحران کی ساری ذمہ داری اوگرا پر ڈالی جس کے بعد اوگرا کے چیئرمین نے آکر تمام حقائق کھول دیے۔ اوگرام چیئرمین نے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے وزارت پیٹرولیم کو لیٹر لکھے تھے لیکن اس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ تا ہم تا ہم ان کے بیان کے بعد پتہ چلا کہ بحران کے ذمہ دار معاون خصوصی برائے پیٹرولیم خود ہیں