اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

  • June 11, 2020, 2:23 pm
  • COVID-19
  • 90 Views

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے لاہور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ترجمان کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود لاہور ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ سینئر اینکر پرسن منصور علی نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے دو روز قبل شہباز شریف کو تفتیش کے لیے بلایا تھا، پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر کے باہرموجود رہی۔ بی بی سی اردو کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف کی جو 9 جون کو نیب میں پیشی ہوئی تھی اس کے علاوہ انہوں نے نہ کسی سے ملاقات نہ ہی وہ کہیں اور گئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں نیب نے طلب کر کے سابق وزیر اعلیٰ کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور نیب ہو گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر کے ترجمان بارہا نیب کو تحریری طور پر لکھ چکے ہیں کہ شہباز شریف میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث قوت مدافعت کم ہے لہٰذا ان سے تفتیش ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے