خیبر پختونخوا : 455 ڈاکٹرز اور 170 نرسیں کورونا وائرس کا شکار

  • June 11, 2020, 2:25 pm
  • COVID-19
  • 129 Views

پشاور : کورونا مریضوں کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز خود کرونا کا شکار ہوگئے، خیبر پختونخوا میں 455ڈاکٹرز اور 170نرسیں بھی اس وبا میں مبتلا ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے محاذ پر صحت کے شعبے میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی کندھے سے کندھا ملائے کھڑا ہے۔

ڈاکٹر نرسیں اور دیگر عملہ تمام اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں فرنٹ لائن پر بہادری سے کام کر رہے ہیں اور اس قاتل وائرس کو شکست دینے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں لیکن اس وباء سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور ان کا ساتھ دینے والا عملہ اس سے محفوظ نہیں رہے۔

پشاور میں پروونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ کے پی میں455ڈاکٹرز کورونا میں مبتلاہوگئے ہیں، ان ساتھ 170کے قریب نرسیں بھی اس مہلک وباء کا شکار ہوگئیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بتایا کہ پیرامیڈیکس اور دیگر375افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا میں6ڈاکٹرز، نرس،4پیرامیڈیکس، اکاؤنٹنٹ کورونا سے شہید ہوئے، پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کورسک الاؤنس دیا جائے اور ایڈہاک، کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے۔