کورونا،کوئٹہ جیل کاقیدی شیخ زید اسپتال میں چل بسا

  • June 11, 2020, 2:31 pm
  • COVID-19
  • 597 Views

کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کا ایک قیدی شیخ زید اسپتال میں انتقال کرگیا، قیدی کو کورونا کے شبہ میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قیدی کے انتقال کے بعد قیدیوں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ شروع کردیئے گئے ہیں اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

جیل حکام کے مطابق قیدی طارق مسعود کو طبیعت خراب ہونے پر کورونا کے شبہ میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ قیدی کے کورونا سے انتقال کی مصدقہ رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

قیدی طارق مسعود چیک ڈس انر ہونے کے کیس میں جیل میں بند تھا۔

جیل حکام کے مطابق قیدی کے انتقال کے بعد اس کے ہمراہ بند 15 قیدیوں، جیل افسران اور وارڈن کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسو لیٹ کرلیا ہے