پاکستان نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی، ڈریپ سے بھی منظوری

  • June 12, 2020, 12:36 pm
  • COVID-19
  • 100 Views

پاکستان نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی جسے پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی منظو کرلیا۔

کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی۔



فواد چوہدری نے بتایا کہ 'ہم نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے'۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا'۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔