پٹرول بحران پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد لیکن یہ جرمانہ کسے کیا گیا؟ بڑی خبرآگئی

  • June 12, 2020, 12:42 pm
  • Business News
  • 119 Views

پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے اوگرا نے نے پٹرول بحران کے ذمہ دار 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیز پرمجموعی طور پر4 کروڑ روپے کے جرمانہ عائد کردیے ہیں۔اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئل کمپنیز30 دن میں جرمانہ ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔ 50 فیصد جرمانہ ادا کرنے پرآئل کمپنیزنظرثانی کی اپیل کرسکتے ہیں۔

اوگرا بیان کے مطابق اٹک پٹرولیم لمیٹڈ، پوما گیس اینڈ آئل لمیٹڈا ور ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ پر 5، 5 ملین کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔اوگرا کے مطابق شیل پاکستان لمیٹڈ اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ پر10،10 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔اوگرا نے آئل کمپنیزکوسپلائی بہتربنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہے۔ ہدایات پرعمل نہ کرنے پرمزید جرمانے بھی عائد کیے جاسکتے ہیں۔اوگرا کے مطابق تمام شوکازنوٹسزکونمٹا دیا گیا۔ اوگرا، ڈی سی اوز، ایف آئی اے، ایچ ڈی آئی پی تمام ڈیپوزکا معائنہ جاری رکھیں گے۔