سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

  • June 15, 2020, 11:35 am
  • Business News
  • 349 Views

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا امکان، حالات بہتر ہونے پر منی بجٹ میں تنخواہیں اور پنشنز بڑھائی جاسکتی ہیں، آئی ایم ایف نے بھی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نہ ہونے پر پریشان سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آئی ہے کہ وزارتِ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں آضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے تنخواہیں اور پنشن میں آضافے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہونے کی صورت میں تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جاسکتی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی اسکی حمایت کی ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں تو حکومت درآمدات میں پانچ فیصد سرچارج لگا کر پیسے اکٹھے کر سکتی ہے جس سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے یہ اضافہ منی بجٹ میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں کسی قسم کی کٹوتی بھی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اضافہ نہ کیے جانے کے اعلان پر سرکاری ملازمین نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا کہ ایسا کر کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے۔ اپویشن نے بھی حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا تھا کہ ایم ایف کے دباؤ پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تنخواہیں اور پنشن نہیں بڑھائی تھیں البتہ اب اضافے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔