ملک کے بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

  • June 16, 2020, 11:04 am
  • Weather News
  • 109 Views

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک/جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد50، شہید بینظیر آباد، دادو اور سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔