کوئٹہ میں ماسک نہ پہننے پر چالان

  • June 16, 2020, 11:16 am
  • COVID-19
  • 421 Views

کوئٹہ میں ماسک نہ پہننے پر چالان
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 25 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس گزشتہ روز مختلف علاقوں میں ماسک نہ پہننے والے اور ایس او پیز کیخلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف کارروائی کی اس دوران 25 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان کیا گیا بلکہ خواتین کے ساتھ گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو تنبیہ کی گئی،ٹریفک پولیس حکام کاکہناہے کہ شہری پہلے زیادہ احتیاط کرتے تھے لیکن اب احتیاط نہیں کرتے ماسک نہ پہنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف مزید بھی کارروائی ہوگی۔