خوشاب میں چچا نے فائرنگ کر کے چار یتیم بھتیجیوں کو قتل کر دیا

  • June 16, 2020, 12:51 pm
  • Breaking News
  • 160 Views

خوشاب میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کر کے چار سگی بہنوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر خوشاب کے گاؤں ناڑہ شمالی بستی شیروالی میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ کر دی جس سے شیر محمد کی چار بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔جن کے نام بشریٰ بی بی،نسرین بی بی، شازیہ بی بی اور سلطانہ بی بی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد مرحوم کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔چند روز قبل چاروں بچیوں کی والدہ کا انتقال ہوا جس کے بعد جائیداد پر تنازعہ شروع ہوا جو ایک خوفناک لڑائی کی صورت اختیار کرگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقتولین بہنوں کا کوئی بھائی نہیں ہے اور والدین بھی وفات پا چکے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او رانا شعیب محمود کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل مقتولین کی والدہ فوت ہوئی تھی جس پر ان کے چچا افسوس کرنے کے لیے آئے تھے جہاں پر ان کا جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا تھا اور پھر چچا نے چاروں بہنوں کو موت کی نیند سلا دیا۔گذشتہ ہفتے گجرات میں بھی جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیے گئے تھے۔
گجرات کے علاقے منگوال کے نواحی گا ئو ں میں 2سگے بھائیوں کو جائیداد کے تنازعہ پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔مقتولین اپنے سگے ماموں کے ختم قل میں شرکت کے لیے منڈی بہا ئو الدین کے گائو ںرنسیکے سے آئے ہوئے تھے ۔ ملزمان نے شہباز اور عنصر کواندھادھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارااورفرارہوگئے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لییہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔