کورونا سے متاثر ہوئی تو بددعائیں ملی، ندایاسرمارننگ شو میں آبدیدہ ہو گئیں

  • June 16, 2020, 3:15 pm
  • Entertainment News
  • 376 Views

کورونا سے متاثر ہوئی تو بددعائیں ملی۔ معروف مارننگ شو ہوسٹ ندایاسر نے اپنے ساتھ پیش آنے والی صورتحال کے حوالے سے اپنے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئی تھیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں کچھ لوگوں نے میری صحت کے لئے دعا کی، وہاں ہی کچھ لوگوں نے بددعائیں بھی دی۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ لوگوں نے کہا کہ انہیں حکومت سے پیسے ملے ہیں، ڈرامہ کررہے ہونگے ، کام کرتے تھے نہ اچھا ہوا کرونا ہوگیا، میری فیملی بیمار پڑی ہے اور لوگ بددعائیں دے رہے تھے، لوگوں نے بڑا دل دکھایا۔



لیکن دوسری طرف ندا یاسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ بہت سے لوگوں نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے، میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹس دعاؤں سے بھر گئے تھے، ان لوگوں نے بھی دعا کی جو جانتے نہیں تھے، ان لوگوں کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ ہم اس دنیا میں اکیلے نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ 23 مئی کو مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اپنے اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہو گئی تھیں، ان کے گھر والوں کے علاوہ ان کے پوری ٹیم بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئی تھی جس کے بعد تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ندا کے شوہر یاسر کے ساتھ ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ اداکاروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ دن قبل شرکت کی تھی۔ تا ہم اب مارننگ شو ہوسٹ ندایاسر صحت یاب ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے آپبیتی کے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں بددعائیں بھی دی گئی ہیں۔ بات کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئی تھیں جس میں انہوں نے بتایا کہ جہاں کچھ لوگوں نے میری صحت کے لئے دعا کی، وہاں ہی کچھ لوگوں نے بددعائیں بھی دی۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ لوگوں نے کہا کہ انہیں حکومت سے پیسے ملے ہیں، ڈرامہ کررہے ہونگے ، کام کرتے تھے نہ اچھا ہوا کرونا ہوگیا، میری فیملی بیمار پڑی ہے اور لوگ بددعائیں دے رہے تھے۔