خاتون اول کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا شرمناک ہے

  • June 16, 2020, 3:17 pm
  • Political News
  • 221 Views

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمی کاردار کی مبینہ آڈیو پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا شرمناک ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اول کا احترام ہمارے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کے پارٹی سے منسلک افراد کا اس طرح کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔



گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف سٹینڈنگ کمیٹیز کا چیئرپرسن لگایا۔
مبینہ آڈیو میں عظمی کاردار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا تھا کہ خاتون اول بشریٰ بی بیکے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا دیتی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے گھر پر انکو مکمل کنٹرول حاصل ہے اور ان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ابھی راستہ پار نہیں کر سکتا۔ عظمیٰ کاردار کی مبینہ ٹیلی فون کال میں انہیں پارٹی رہنماؤں کے خلاف بات کرتے ہوئے سنا گیا۔
عظمیٰ کاردار نے لیکڈ کال میں فیاض الحسن چوہان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مہرتارڑ، فردوس عاشق اعوان کے خلاف بات کی،نہ عظمی کاردار نے لیکڈ کال کی تردید یا تصدیق کی ۔ جس کے بعد عظمی کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایم پی اے عظمی کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عظمی کاردار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عظمی کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔