مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ کی حالیہ تصویر نے سب کو حیران کر دیا

  • June 18, 2020, 11:34 am
  • World News
  • 77 Views

مقبوضہ جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ کی حالیہ تصویر نے سب کو حیران کر دیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تصویر میں نظر آنے والے عمر عبداللہ بہت زیادہ بوڑھے نظر آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ تصویر مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی جس میں وہ اچھے خاصے بوڑھے نظر آرہے ہیں۔
وہ دوسرے کشمیریوں کی طرح مقبوضہ کشمیر میں نظر بند ہیں۔ واضع ر ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے،بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے،70سال سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ کار اپنائے ہوئے ہے۔
بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کے دن اپنے پیغام میںوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت کا اصلی چہرہ مقبوضہ کشمیر میں نظر آ رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدار کیخلاف ہیں،ہندوستان بتائے کہ 5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جو ہوا کیا وہ جمہوری ملک کرتاہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی‘مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری عوام ہیں ،یہ مسئلہ اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہندوستان کو مذکرات پر مجبور کریں،دوطرفہ مزاکرات سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو شامل کر کے مسئلہ کشمیر پر سہہ فریقی مذاکرات ہونے چاہئیں،مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم کو بند ہونا چاہیئے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ بین الاقوامی مبصرین کو خود مقبوضہ کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لینا چاہیئے۔