''جب انسان سوتا ہے تو کورونا وائرس بھی سو جاتا ہے اور انسان مرتا ہے تو وائرس بھی مر جاتا ہے''

  • June 18, 2020, 11:35 am
  • COVID-19
  • 102 Views

جب انسان سوتا ہے تو کورونا وائرس بھی سو جاتا ہے اور انسان مرتا ہے تو وائرس بھی مر جاتا ہے'' جمعیتِ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا کے حوالے سے انوکھی منتق دی ہے کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ جب انسان سوتا ہے تو کورونا وائرس بھی سو جاتا ہے، اس لیے انسان کے مرنے کورونا وائرس بھی مر جاتا ہے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاشیں ورثاء کے حوالے نہیں کی جاتیں، تدفین کی بے حرمتی کی جاتی ہے اور میت کو قبر میں پھینک دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ میت دفنانے سے کسی کو کرونا لگا ہو؟ ڈاکٹر کہتے ہیں آپ زیادہ سوئیں۔ آپ سوئیں گے تو آپ کا وائرس بھی سو رہا ہوگا اور وہ متحرک نہیں رہے گا اور نقصان نہیں کرے گا، جب وہ سونے کے ساتھ سو جاتا ہے تو مرنے کے ساتھ مربھی جاتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر مزید کہا کہ ایک عجیب سی صورتحال پیدا کردی گئی ہے، اموات پر مبالغہ کیا جارہا ہے کہ دل کا مریض فوت ہوگیا، کرونا کی وجہ سے فوت ہوگیا، گردوں کا مریض فوت ہوگیا، کرونا سے فوت ہوگیا، جگر کا مریض فوت ہوگیا، کرونا سے فوت ہوگیا۔ اس طرح اموات کی شرح کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ پتہ نہیں وہ کس مقاصد کیلئے اس قسم کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
مولانافضل الرحمان نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت میں ملک دیوالیہ ہوچکا،بجٹ بنانےمیں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے مطالبہ کیا تھا کہ مکمل ایس اوپیز کے تحت دینی مدارس سمیت دیگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ تعلیمے ادرے بند رکھنے سے طلبا کا قیمی سال ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔