بلوچستان میں روز 1200سے زائد کورونا ٹیسٹ ہوتے ہیں

  • June 18, 2020, 3:03 pm
  • COVID-19
  • 112 Views

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت روزانہ 1200سےزائد کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، صوبے میں مقامی سطح پر کورونا کیسز کی شرح 98ہے۔

لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کورونا صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریجنل بلڈ سینٹر میں پلازمہ تھراپی کا عمل شروع کیاگیا،

بلوچستان میں 287ڈاکٹرز کورونا سے متاثر اور5 شہید ہوئے جبکہ پانچ اسٹاف نرسز کورونا کےشکار ہوئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق 111پولیس افسران اور اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے،بلوچستان میں پارلیمینٹیرنز بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ سندھ اور پنجاب سے پہلے کیا،اس وقت ہمارے 98کیسز تھے، ہم نےمئی میں مکمل لاک ڈاون کو اسمارٹ لاک ڈاون میں تبدیل کیاتھا۔