کورونا: بلوچستان کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

  • June 18, 2020, 3:11 pm
  • COVID-19
  • 191 Views

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، مکمل لاک ڈاؤن کا اطلاق آئندہ دو روز میں کیا جائے گا۔

شہر کےکورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ محکمہ داخلہ میں منعقد ہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی، واسا اور پی ٹی سی ایل کے صوبائی سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے حوالے سے محکمہ صحت سے شہر میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ڈیٹا اور تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں کیسکو، سوئی گیس کمپنی، واسا اور پی ٹی سی ایل کو متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ سہولیات کی دو ہفتے تک مکمل فراہمی کےلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کورونا وائرس آپریشن کی جانب سے کوئٹہ میں ابتدائی طور پر کورونا سے زیادہ متاثرہ 20 یونین کونسلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔