اختر مینگل سے رابطے میں ہیں جلد تحفظات دور کر دئیے جائیں گے ٗوفاقی وزیر اطلاعات

  • June 18, 2020, 3:12 pm
  • Political News
  • 112 Views

وفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز کہتے ہيں کہ اختر مينگل ہمارے حليف تھے اور رہيں گے، ان سے رابطے ميں ہيں، تحفظات جلد دور کردیئے جائيں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج تحریک انصاف سے اتحاد توڑتے ہوئے دکھ ہورہا ہے حکمران جماعت نے ہمارے ساتھ لاپتہ افراد اور بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے معاہدہ کیا لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، وعدے پورے نہ ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ اختر مینگل ہمارے حلیف تھے اور رہیں گے، ان سے رابطے میں ہیں، تمام تحفظات جلد دور کردیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے اتحادی ہمارے لئے قابل احترام ہيں، اختر مينگل کے 6 نکاتی مطالبات پر کمیٹی بنائی گئی تھی، کميٹی ميں جہانگير ترين بھی تھے، اب نہيں ہيں، جلد کسی کا تقرر ہوجائيگا، نئے ممبر کا تقرر ہوتے ہی تحفظات دور کرليں گے۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ اختر مينگل سے رابطے ميں تھے اور ہيں، ايک دو دن ميں مسئلہ حل ہوجائے گا، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ساتھ ہمارا احتاد برقرار رہے گا۔