خیبرپختونخوا: معاون خصوصی برائے معدنیات بھی کروناوائرس کا شکار

  • June 18, 2020, 3:14 pm
  • COVID-19
  • 120 Views

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عارف احمد زئی میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، طبیعت خرابی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ممکنہ کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو آج مثبت آیا۔

ابتدائی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عارف احمدزئی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، معاون خصوصی معدنیات نے عوام سے دعاؤں کی درخواست اور گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔