اتوار کو ہونے والا سورج گرہن کراچی میں 100 فیصد دیکھا جاسکے گا

  • June 20, 2020, 1:46 pm
  • Science & Technology News
  • 161 Views

لاہور: اتوار کو ہونے والا سورج گرہن کراچی میں 100 فیصد دیکھا جاسکے گا جب کہ سورج گرہن کے باعث کل 11 بجکر 25 منٹ پر دن رات کا منظر پیش کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں سورج گرہن 9 بجکر45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر ختم ہوگا۔ جب کہ 11بجکر25 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہونے سے دن رات میں تبدیل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد سورج گرہن ہوگا جب کہ کراچی میں 100 فیصد سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن آسٹریلیا سے لیکر یورپ تک دیکھا جاسکے گا اس کے علاوہ وسطی ایشیاء اور ایشیائی ممالک میں بھی لوگ سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔

سورج گرہن انسانی آنکھوں کیلئے خطرناک قرار

ماہرین امراض چشم نے 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم کرسکتی ہیں۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران 2 گھنٹے تک شعائیں انتہائی خطرناک ہوں گی، لہٰذا شہری سورج گرہن کے دوران گھروں میں رہیں، سورج کی شعائیں ریٹینا پر کالا دھبا ڈال سکتی ہیں، سورج کو براہ راست دیکھنے والوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتی ہے، جب کہ سورج گرہن کے دوران خواتین اور بچوں کو خصوصی اختیاط کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جانے سے سورج گرہن ل