فیصل آباد،پریمی جوڑے کی خودکشی نے ڈرامائی موڑ اختیار کر لیا

  • June 20, 2020, 3:18 pm
  • National News
  • 167 Views

فیصل آباد میں ظالم سماج محبت کی شادی کا مخالف ہوا تو عاشق جوڑے نے خودکشی کی کوشش کی۔ موت کو قریب دیکھ کر لڑکی اور عاشقی دونوں کو ڈوبتا چھوڑ کر لڑکا فرارہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قریب جوان مرد عورت نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے محبت کی مخالفت پر نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم دونوں کو زندہ کر لیا گیا۔
سمندری سے تعلق رکھنے والے محمد علی اور فیصل آباد کی غلام ظہراں نے اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد کی نہر میں چھلانگ لگا کر جان دینے کی کوشش کی۔مبینہ طور پر علی نہر میں چھلانگ لگانے کے بعد قریبی کنارے پر پہنچ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا تاہم ظہران نہر میں بہتی رہی۔ظہران کو ریسکیو ٹیم نے نہر سے بیہوشی کی حالت میں نکالا۔
عورت کے بیان کے بعد ریسکیو ٹیم نے علی کی نہر میں تلاش بند کر دی۔

پولیس کے مطابق دونوں نے نہر میں خودکشی کی نیت سے چھلانگ لگائی۔عورت نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اپنے محبوب علی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔مگر علی قریبی نہر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور میں ڈوب گئی۔پولیس نے اقدام خودکشی کے جرم کے تحت جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔جبکہ خاتون کو طبی امداد کے لیے لئے رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں ہیڈبلوکی نہرمیں کود کر گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ججہ کلاں کی رہائشی 20سالہ مریم بی بی کا کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا جس پر اس کے والدین نے اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے ہیڈبلوکی نہرمیں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا‘ریسکیو 1122 کا عملہ تاحال نعش کونہیں ڈھونڈ سکا۔پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کارروائی ہے۔