کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان 13واں ملک بن گیا

  • June 20, 2020, 3:24 pm
  • COVID-19
  • 95 Views

کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان 13واں ملک بن گیا۔ ہز گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد 213 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 13واں نمبر بن گیا ہے۔ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کل پیش کئے جانے والے حکومتی اعدادوشمار کے مطابق کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی تھی، لیکن اب ایک مرتبہ پھر کیسز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
اسی اضافے کی وجہ سے اب پاکستان کا کورونا کیسز کی تعداد کے حوالےسے ملکوں کی فہرست میں 13 واں نمبر آگیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو ۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 153 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت مجموعی طور پر پاکستان بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی کل تعداد 3 ہزار 382 ہو چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسزبھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اگر اس سے ایک دن پہلے کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پاکستان میں گزشتہ روز سے ایک دن قبل ریکارڈ کیے جانے والے نئے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے کم کی سطح پر آ گئی تھی جبکہ ریکارڈ کی جانے والی اموات کی تعداد بھی 136 تھی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 666 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 63 ہزار 504 ہے جبکہ مجموعی طور پر 3 ہزار 382 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اس رفتار کر کم کیا جائے، لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کامیابی نظر نہیں آرہی۔