لاڑکانہ کے نوجوان نے امریکی ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کرلی

  • June 20, 2020, 3:24 pm
  • Entertainment News
  • 162 Views

پاکستانی کیڈٹ نے امریکی ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کیڈٹ محمد تقی افتخار نے امریکہ کی ویسٹ پوائنٹ ملٹری کالج سے گریجویشن مکمل کرلی ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد تقی کو مبارکباد پیش کرنے کا ٹویٹ سامنے آیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کیڈٹ محمد تقی افتخار کو ممتاز فوجی اکیڈمی سے بڑی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

مزید بتایا کہ محمد تقی افتخار ویسٹ پوائنٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں جو صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ٹویٹ میں شیئر کردہ محمد تقی افتخار کی تصویر میں وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ گریجویشن رنگ نمایاں طور پر دکھاتے انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد نےمحمد تقی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اور کہا ہے کہ ان جیسے بیٹے ہیں ملک کا نام روشن کرتے ہیں