کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کا قرضہ پوری معیشت سے زیادہ ہوگیا

  • June 21, 2020, 1:25 am
  • Business News
  • 84 Views

مئی میں حکومت کی طرف سے ریکارڈ مقدار میں قرضہ لینے کے بعد برطانیہ کا قرضہ اس کی کل معیشت سے زیادہ ہو گیا ہے۔55.2 ارب پاؤنڈ کا قرضہ گذشتہ مئی میں لیے جانے والے قرضے سے نو گنا زیادہ ہے اور 1993 کے بعد سب سے زیادہ لیا جانے والا قرضہ ہے۔قرضوں کی شاہ خرچی اتنی ہو گئی ہے کہ اب حکومت کا کل قرضہ بڑھ کر 1.95 ٹریلین پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے جو گذشتہ 50 سال میں پہلی مرتبہ معیشت کے حجم سے بڑھ گیا ہے۔
چانسلر رشی سوناک نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وائرس کے پبلک فنانسز پر کتنے برے اثرات پڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پبلک فنانسز کو زیادہ پائیدار بنیادوں پر دوبارہ بحال کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ احتیاط سے اپنی معیشت کو دوبارہ کھولیں تاکہ لوگ اپنے کام پر واپس آ سکیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی معیشت کی بحالی کا ایک ایسا منصوبہ ترتیب دیا ہے کہ اسے دھیرے دھیرے اور محفوظ طریقے سے کیا جائے، جس میں اس ہفتے پورے ملک کی ہائی سٹریٹس کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔