کسٹم حکام کی کارروائی، 96 ملین روپے لاگت کی اشیاء برآمد

  • June 21, 2020, 2:25 am
  • Breaking News
  • 124 Views

کراچی : کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایران اسے آنے والی کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے خفیہ اطلاعات کی بناء پر اسمگلوں کے خلاف کارروائی کی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم حسن فرید کا کہنا ہے کہ ایران سے 96 ملین روپے لاگت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

کسٹم حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 11950 کلو مارجرین، پنیر، ویکس آئل 272300، پیرا فین ویکس 32 ایم ٹی برآمد کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائر یکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ ڈائر یکٹر انٹیلی جنس کسٹم لاہور اسد رضوی کی ہدایت پر لاہور شیخوپورہ روڈ پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کی کاروائی میں ڈپٹی ڈائر یکٹر انٹیلی جنس امانت خان بھی ساتھ شامل ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔