سعودی عرب میں کرفیو ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے

  • June 21, 2020, 12:26 pm
  • COVID-19
  • 92 Views

سعودی عرب میں کرفیو ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، معمولات زندگی، دفاتر، کاروبار اور تجارتی مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور کرفیو ختم کردیا گیا ہے تاہم بین الاقوامی پروازوں پر تاحال پابندی برقرار ہے۔
سعودی عرب میں کے دارلحکومت ریاض میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 740 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ مملکت میں مزید 3ہزار941 کیسز کے ساتھ مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار233 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ جہاں مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، وہاں زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز میں کمی بھی آتی جا رہی ہے۔

9 جون سے قبل سعودی دارلحکومت ریاض میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 13سو تک بڑھ گئے تھے۔ لیکن اب مسلسل وائرس کا پھیلاؤاور کیسز کی تعداد میں کمی آتی جا رہی ہے۔اور اب مملکت میں 3 ماہ سے جاری کرونا کرفیو اب اٹھا لیا گیا ہے، تاہم مسجد الحرام میں عمرہ ادائیگی پر عائد کی گئی پابندی تاحال برقرار رہے گی۔ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ کے ماہ میں عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی تھی، جو اب بھی برقرار ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی سفری پابندیاں بھی برقرار رہیں گی، زمینی بارڈزاور سمندری حدود بھی مزید احکامات تک بند رہے گی۔ وزارت داخلہ نے اپنے اعلان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات دیئے اور کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے.