کار مکینک کے بیٹے نے سی سی ایس کا امتحان پاس کرلیا

  • June 21, 2020, 2:15 pm
  • Entertainment News
  • 183 Views

کار مکینک کے بیٹے نے سی سی ایس کا امتحان پاس کرلیا، زوہیب قریشی اک کار مکینک کا بیٹا ہے جس نے 2019 میں ملک کا سب سے بڑا امتحان پاس کرلیا ہے اور اب وہ آفسر بن گیا ہے۔ زوہیب قریشی کا والد لاڑکانہ میں کاروں کا مکینک ہے اور اس کے بیٹے نے محنت اور لگن سے مقابلے کا امتحان پاس کر کے باپ کا نام روشن کردیا ہے۔
زوہیب قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سی ایس ایس میں کامیابی ماں کی دعاؤں کی وجہ سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ انکا تعلق رورل سندھ سے ہے اور نوجواںوں کیلئے انہوں محنت اور سخت محنت سے وہ بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اس لیے محنت جاریر کھنی چاہیے۔ انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد مبارکباد سینے والے اپنے دوستوں اور احباب کا شکریہ ادا کیا۔



خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سی ایس ایس کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایس ایس کے امتحانات میں پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔نتائج کے مطابق تحریری امتحانات میں ساڑھے 14 ہزار امیدواروں میں سے محض 372 امیدوار کامیاب ہوسکے تھے، جنہیں امتحانات کے دوسرے مراحل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
شارٹ لسٹ کیے گئے 372 امیدواروں میں سے بھی 6 امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے، جس میں سے تین خواتین امیدوار تھیں جب کہ ایک امیدوار زبانی امتحانات میں غیر حاضر رہا۔زبانی امتحان میں مجموعی طور پر 365 امیدوار پاس ہوئے مگر ایف پی ایس سی نے امتحان پاس کرنے والے امیدواروں میں سے میرٹ کی بنیاد پر صرف 214 امیدواروں کو نوکریوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ایف پی ایس کی جانب سے 365 کامیاب امیدواروں میں سے 214 امیدواروں کو حکومت پاکستان کے مختلف محکموں میں گریڈ 17 پر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔فیڈرل سروس کمیشن کی جانب سے 132 مرد جب کہ 82 خواتین امیدواروں کو نوکریوں پر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔