''کووڈ19 کا مطلب ہے کہ کورونا کے 19پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک پر کسی بھی انداز میں قابلِ عمل ہوسکتے ہیں'': زرتاج گل

  • June 21, 2020, 2:26 pm
  • COVID-19
  • 220 Views

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کووڈ19 سے متعلق دیا گیا مضکہ خیز بیان وائرل ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے گزشتہ دنوں پی ٹی وی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ''کووڈ19 کا مطلب ہے کہ کورونا کے 19پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک پر کسی بھی انداز میں قابلِ عمل ہوسکتے ہیں''۔
پاکستان ٹیلی وژن نیوز پر چلنے والے اس پروگرام کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ پروگرام کے دوران میزبان بے وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی سے کورونا وبا کے حوالے سے سوال کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ کووڈ19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو مختلف ممالک میں کسی بھی طرح قابلِ عمل ہوسکتے ہیں اور اس کیلئے وہ قوتِ مدافعت پیدا کریں۔


سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔ جس پر صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ یہ پروگرام 18جون کو پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔