رواں سال بھی حج بیت اللہ پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا

  • June 22, 2020, 12:35 pm
  • Breaking News
  • 128 Views

رواں سال دنیا بھر سے کورونا فری افراد ہی حج بیت اللہ کا سکیں گے۔عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہوگا جبکہ ان کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سعودی سفارتی ذرائع اور حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن کے چئرمین شاہد رفیق نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی حج بیت اللہ پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث عازمین کے پاس ہیلتھ سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے۔
طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اور سعودی عرب پہنچنے پر دونوں جگہوں پر عازمین کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو محض عازمین کے لئے رہائش گاؤں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے۔عازمین کو حفاظتی تدابیر کے مدنظر معمول سے ہٹ کر رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔
سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے نہیں روکا بلکہ رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ سے روکا ہے جس کا اہتمام سعودی انتظامیہ خود موجودہ صورتحال میں کرے گی۔

شاہد رفیق نے واضح کیا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے نہیں روکا ،صرف رہائش گاہوں اور ٹرانسپورٹ کے معاہدوں سے منع کیا ہے۔واضح رہے کہ ء) سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا،وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا ہے،سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگیا ہے ۔سعودی حکومت کی جانب سے خط میں کہاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں ،سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ،صورتحال بہتر ہونے ہی آگاہ کریں گے ،وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا۔ ٴ