1948ء کی نایاب دستاویز نے قائداعظم کی بطور گورنر جنرل تنخواہ ظاہر کر دی

  • June 22, 2020, 12:36 pm
  • Featured
  • 137 Views

1948کے نایاب خزانے کی دستاویز نے قائداعظم کی بطور گورنر جنرل تنخواہ ظاہر کر دی۔ منظر عام پر آنے والی دستاویز کے مطابق بطور گورنر جنرل پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ماہانہ تنخواہ 1 روپے تھی۔ دستاویز منظر عام پر آنے کے بعد سوال بلند کیا جا رہا ہے کہ اتنی کم تنخواہ؟ لوگوں کے لئے یہ ایک حیران کن بات ہے۔
لیکن منظر عام پر آنے والی دستاویز کچھ اور حقیقت بیان کر رہی ہے، اس کے مطابق پاکستان بننے کے بعد پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کی تنخواہ 1 روپے مقرر کی گئی تھی۔

قائد اعظم کا نام جب بھی پاکستانیوں کے سامنے لیا جاتا ہے تو ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے اور اندر سے ایک جذبے کی لہر دوڑتی ہے۔
وہ سب سے زیادہ بااثر اور پرعزم انسان تھے ، جس نے پاکستان بنایا۔

انہوں نے نہ صرف قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کی بلکہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان ایک آزاد ملک بنے۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ آج اگر ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں تو وہ انہی کی بدولت ہے، ورنہ آج بھی ہم غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔ قائداعظم نے نہ صرف مسلمانوں کی بہتری اور برصغیر سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی، بلکہ مہاجروں کی بحالی کی دیکھ بھال سے لے کر شاہی ریاستوں تک آنے والے ایسے ہی دوسرے بحرانوں کی طرف ہمارے قائد نے دن رات محنت کی کہ اپنے آباؤ اجداد کو پاکستان جیسا آزاد ملک بنا کر دیا۔
قائداعظم کی یہ بدقسمتی تھی کہ پاکستان بنانے کے کچھ عرصے بعد ہی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اور پاکستان کو ہمارے حوالے کر گئے تھے، تا ہم انہوں نے انتقال سے قبل ملک کے نوجوانوں سے ملک کو سنبھالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کچھ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ یہ سوال رہا ہے کہ قائداعظم کی تنخواہ کتنی تھی، کیا اس وقت کے حکمران بھی آج کے حکمرانوں کی طرح بہت زیادہ تنخواہ لیتے تھے؟ لیکن ان تمام سوالوں کا جواب اب ایک دستاویز نے دے دیا ہے جو 1948 کے نایاب خزانے سے برآمد ہوئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی دستاویز کے مطابق بطور گورنر جنرل پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ماہانہ تنخواہ 1 روپے تھی۔