بانی پاکستان قائداعظم کے نواسے اسلم جناح کراچی میں انتقال کرگئے

  • June 22, 2020, 2:48 pm
  • Breaking News
  • 109 Views

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 70 سالہ اسلم جناح کئی روز سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حبیبیہ انڈہ موڑ پر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ہر شخص پورے پاکستان کے لئے قابل احترم ہوتا ہے، اسے وہی عزت دی جاتی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کا نام سنتے ہی انہیں دی جاتی ہے۔
اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو ایک الگ ملک پاکستان کی نعمت سے بخشا تھا۔ انہوں نے نہ صرف قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کی بلکہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان ایک آزاد ملک بنے۔
یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ آج اگر ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں تو وہ انہی کی بدولت ہے، ورنہ آج بھی ہم غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

قائداعظم نے نہ صرف مسلمانوں کی بہتری اور برصغیر سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی، بلکہ مہاجروں کی بحالی کی دیکھ بھال سے لے کر شاہی ریاستوں تک آنے والے ایسے ہی دوسرے بحرانوں کی طرف ہمارے قائد نے دن رات محنت کی کہ اپنے آباؤ اجداد کو پاکستان جیسا آزاد ملک بنا کر دیا۔ قائداعظم کی یہ بدقسمتی تھی کہ پاکستان بنانے کے کچھ عرصے بعد ہی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اور پاکستان کو ہمارے حوالے کر گئے تھے، تا ہم انہوں نے انتقال سے قبل ملک کے نوجوانوں سے ملک کو سنبھالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ہمارے لئے بحثیت قوم شاید یہ افسوس کی بات کی ہے کہ اس ملک کے بانی کی نسل کو پاکستان کی خدمت کرنے کا اس طرح موقع نہ مل سکا، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں کے سیاستدانوں نے ملک کولوٹ لیا ہے۔ اب ایک اور افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی وجہ علالت بتائی گئی ہے۔