نوبیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

  • June 22, 2020, 2:49 pm
  • National News
  • 114 Views

نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہر دے کر مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ہے جہاں نئی نویلی دلہن نے سسرالیوں کو زہر دے کر مار ڈالا لا۔یہ واقعہ نواحی علاقے بصیرپور میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ ناہید نامی لڑکی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں۔
زہر کی گولیاں کھا کر دلہن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں ناہید،اشفاق اور وقاص شامل ہیں جبکہ ستارا ور صغراں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ایسی کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر لڑکی یہ خوفناک اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئیں۔
اس سے قبل سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ شاہ کوٹ میں سسرالیوں نے چوری کا الزام لگا کر حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 7 ماہ کی حاملہ لڑکی نے سسرالیوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر دبئی میں رہتا ہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں دیور اور سسر نے اٴْس پر 5 لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام عائد کرکے تشدد کیا جبکہ تشد د سے بچنے کے لیے اٴْس نے خود کو 2 دن تک باتھ رو م میں بند رکھا۔
لڑکی نے دیور پر غیر اخلاقی حرکت کرنے کا الزام بھی الزام عائد کیا جب کہ اس کا مزید کہنا تھا کہ سسرالیوں نے اسے ایس ایچ او عبدالولی اور لیڈی کانسٹیبل کو بلا کر مجھے تھانے بھجوا دیا اور وہاں بھی مار پیٹ کر معاملے کو دبانے کے لیے زور دیا گیا۔اس ضمن میں ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کا کہنا کہ واقعہ عید کے دنوں میں پیش آیا تھا، لڑکی اب اپنے والدین کیساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر جانبدار تحقیقات کے لیے ایس پی مردان وقار عظیم کھرل کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ایس ایچ او کے خلاف الگ تحقیقات کی جائیں گی۔