کراچی، مویشی منڈی ایک ہزار ایکڑ پر لگائی جائیگی، منڈی ترجمان

  • June 22, 2020, 2:53 pm
  • National News
  • 126 Views

کراچی میں رواں سال عید الاضحی پر مویشی منڈی ایک ہزار ایکڑ پر لگائی جائے گی۔

ترجمان مویشی منڈی یاور چاولہ کے مطابق کراچی میں لگائی جانے والی مویشی منڈی میں اسٹالز کی بکنگ کا آغاز آج سے شروع ہو جائے گا، منڈی میں سندھ اور پنجاب سے گزشتہ روز 200مویشی پہنچے ہیں۔

مویشی منڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ منڈی میں 5 لاکھ مویشی رکھنےکے انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے سبب عوام سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے کہ مویشی منڈی آنے والے افراد ماسک، گلوز کا استعمال یقینی بنائیں