پی آئی اے طیارہ حادثے میں ناقابل شناخت میت کا معمہ حل ہوگیا، لاہور میں دفن کی گئی میت کراچی کے نوجوان کی نکلی

  • June 23, 2020, 1:28 am
  • National News
  • 113 Views

پی آئی اے طیارہ حادثے میں ناقابل شناخت میت کا معمہ حل ہوگیا، لاہور میں تدفین کی گئی میت کراچی کے نوجوان کی نکلی، چھیپا سرد خانے میں رکھی میت پی آئی اے کے اسٹیورڈ عبدالقیوم کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کی آخری ناقابل شناخت میت کا معمہ بھی حل ہوگیا، کراچی چھیپا سرد خانے میں رکھی میت پی آئی اے کے اسٹیورڈ عبدالقیوم کی ہے، عبدالقیوم کے اہلخانہ ایک میت کی تدفین بھی کرچکے ہیں۔
عبدالقیوم کے بھائی کے مطابق شناخت غلط ہونے سے میت لاہور آئی اور تدفین ہوئی، ہمیں بتایا گیا ہے ہمارے بھائی کی میت کراچی کے سرد خانے میں ہے، بھائی کی میت لینے کیلئے کراچی پہنچ رہے ہیں۔طیارہ حادثے میں جاں بحق، احمد مجتبیٰ کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم کے اہلخانہ کو کراچی لیب کی رپورٹ پر ان کے بھائی کی میت دی گئی، لاہور لیب نے اس میت کو احمد مجتبیٰ کی میت قرار دیا تھا۔لاہور میں عبدالقیوم کی قبر کشائی کرکے ہمیں بھائی کی میت دی جائے گی، میت حوالے کرنے پر (آج) منگل کو ہی احمد مجتبیٰ کی نماز جنازہ و تدفین کی جائے گی۔