کورونا وائرس دنیا بھر میں کمزور پڑ رہا ہے

  • June 23, 2020, 4:36 pm
  • COVID-19
  • 103 Views

اٹلی کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں کمزور پڑ رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ اپنی موت آپ مر جائے گا اور ویکسین کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔ ڈاکٹر میٹیو بسیٹی سان مارٹینو اسپتال میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ سماجی فاصلہ کی حکمت عملی کی وجہ سے وائرس جینیاتی طور پر تبدیل ہو کر اب کمزور پڑ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وائرس میں اب جان باقی نہیں رہی اور اس کی ممکنہ وجہ مسلسل ہونے والی جینیاتی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے کے مطابق وائرس کی تیزی آہستہ آہستہ کمزور پڑ گئی ہے۔مارچ، اپریل میں ہلاکتوں اور متاثرین کے نمونے بالکل مختلف تھے۔لوگ جب ایمرجنسی وارڈ میں آ رہے تھے تو انہیں سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا کیونکہ آکسیجن کی سخت ضرورت تھی۔
لیکن گزشتہ ماہ سے صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔مارچ میں وائرس ایک جارحانہ شیر جیسا تھا لیکن اب یہ جنگلی بلی جیسا ہوگیا ہے۔صورتحال یہ ہے کہ ماضی کے برعکس 80 اور 90 سال تک کے بوڑھے افراد بھی اب بیڈ پر لیٹنے کی بجائے کرسی پر بیٹھ کر بغیر کسی محنت کے ساتھ لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے‘دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 22 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں. برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے‘چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے یہاں ایک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے.