بابا رام دیو نے کورونا کے علاج کے لئے آیورویدک دوائی بنانے کا دعویٰ کر دیا

  • June 23, 2020, 4:41 pm
  • COVID-19
  • 105 Views

بابا رام دیو نے کورونا کے علاج کے لئے آیورویدک دوائی بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ ہردوار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی یوگا ماسٹر بابا رام دیو کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا کے علاج کی دوائی اور ویکیسن کےحوالے سے پریشان تھی، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے پہلی آیورویدک دوائی تیار کر لی ہے جو کہ 100 فیصد نتائج 3 سے 7 دن میں دیے دیتی ہے۔
بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم یہ دوائی لانچ کرنے جا رہے ہیں، ابھی تک ہم مختلف شہروں میں اس کا تجربہ کر چکے ہیں اور ہمیں اس میں مکمل کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ابھی تک ہم نے 280 کورونا کے مریضوں پر اس دوائی کا استعمال کیا ہے جن میں سے تمام افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بابا رام دیو کی جانب سے کورونا کٹ بھی تیار کی گئی ہے جس کی قیمت ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ صرف 545 روپے میں دستیاب ہو گی۔

خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کورونا کی ویکسین ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ تاہم مختلف ممالک میں اس کا مختلف طریقے سے علاج کیا جا رہا ہے۔
کچھ عرصہ قبل برطانیہ سے ایک انجیکشن ڈیکسامیتھاسون کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں تو کبھی کلوروکوئن کا استعمال شروع کر دیا جاتا ہے، تا ہم ابھی تک کوئی مصدقہ علاج سامنے نہیں آیا۔ اسی دوران بابا رام دیو نے کورونا کے علاج کے لئے آیورویدک دوائی بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ ہردوار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی یوگا ماسٹر بابا رام دیو کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا کے علاج کی دوائی اور ویکیسن کےحوالے سے پریشان تھی، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے پہلی آیورویدک دوائی تیار کر لی ہے جو کہ 100 فیصد نتائج 3 سے 7 دن میں دیے دیتی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ابھی تک 92 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔