چرس کے ذریعے کورونا کا علاج ممکن ہے،اسرائیلی ماہرین کا دعویٰ

  • June 24, 2020, 2:11 am
  • COVID-19
  • 2.09K Views

اسرائیل میں میڈیکل کینابس ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر کے طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ چرس کے استعمال سے کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار کچھ افراد کی علامات کا علاج ممکن ہے۔ماہرین میں ریم بیم اسپتال میں طبی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی چرس سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کی ہے۔
کورونا کے ایسے مریض جن میں جان لیوا حد تک پھیھپڑوں کی سوزش پائی جاتی ہے انہیں چرس استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید بیمار متاثرین کو کسی حد تک چرس کے استعمال سے آرام ملتا ہے۔ڈاکٹر ایگال لوریا کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں پہلی مرتبہ لیبارٹری میں تجربات کے دوران کینابس کے مختلف اقسام کے ذریعے کورونا کے علاج میں کسی حد تک مدد ملی ہے۔
ہم چرس کے خون کے سفید خلیوں پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق اس بات پر کی جا رہی ہے کہ چرس کی کتنی مقدار سوزش کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چرس خلیوں کے نیٹ ورک میں رابطہ کاری میں مدد دیتی ہے اور امیون سسٹم کو پیغام پہنچانے میں مددگار ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے 91 لاکھ 92ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ 23 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے، امریکہ کے بعد برازیل متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں بالترتیب 11 لاکھ اور پانچ لاکھ 92سے زائد مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں مجموعی متاثرین کی تعداد 23 لاکھ 88 ہزارسے زیادہ ہے، ملک میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل متاثرین اور ہلاکتوںکی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔